اتحاد میڈیا گروپ پاکستان رجسٹرڈ انٹرنیشنل کی عوامی مقبولیت میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے

ڈیرہ غازی خان
( چوھدری احمد بیوروچیف ڈیلی جستجو ) پاکستان کی واحد حقیقی معنوں میں صحافیوں کے حقوق کی علمبردار تنظیم اتحاد میڈیا گروپ پاکستان رجسٹرڈ انٹرنیشنل کی عوامی مقبولیت میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے
اتحاد میڈیا گروپ پاکستان رجسٹرڈ انٹرنیشنل کا عزم منشیات سے پاک پاکستان اور کھیلوں کے میدان آباد کرنا
اخوت و بھائی چارے کی اعلی مثال
اتحاد میڈیا گروپ پاکستان رجسٹرڈ انٹرنیشنل

اتحاد میڈیا گروپ پاکستان رجسٹرڈ انٹرنیشنل کے وفد نے
شاھد حسین راجپوت مرکزی چئیرمین یوتھ ونگ اتحاد میڈیا گروپ پاکستان رجسٹرڈ انٹرنیشنل کی قیادت میں ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے پائیگاہ میں لالا عبدالطیف ڈوگر سے ملاقات کی۔ لالا عبدالطیف ڈوگر نے اتحاد میڈیا گروپ کے منشور سے اتفاق کرتے ہوئے تنظیم میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس اہم ملاقات میں ہمارے وفد میں ڈیرہ غازی خان کے سینیئر ترین صحافی اور چیف کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب محترم جناب شاہد محمود صاحب ان کے ہمراہ ڈاکٹر طارق جمعہ خان صاحب چیف ایڈوائزر جنوبی پنجاب محترم جناب نظر حسین صاحب نائب صدر مرکز محترم جناب یاسین رائی صاحب چیف ایڈمنسٹریٹر جنوبی پنجاب محترم جناب مرید عباس صاحب تحصیل صدر محترم جناب اسماعیل تھیم صاحب شامل تھے ملاقات کے بعد پرتکلف کھانا کھایا گیا اس کے بعد میٹھے میں سون حلوہ تمام دوستوں کو پیش کیا گیا اور چائے بھی سو نلوے کے ساتھ پیش کی گئی اخر میں ملکوں قوم کی سلامتی پاکستان افواج کی سلامتی اور پاکستان کے سکیورٹی اداروں کی سلامتی کے ساتھ ساتھ اتحاد میڈیا گروپ کی ترقی کے لیے بھی دعا کی گئی اللہ تعالی کے حضور
اتحاد میڈیا گروپ کے منشور میں منشیات سے پاک پاکستان اور کھیلوں کے میدان آباد کرنے کا عزم شامل ہے۔ لالا عبدالطیف ڈوگر کی شمولیت سے تنظیم کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔
شاھد حسین راجپوت نے لالا عبدالطیف ڈوگر کو تنظیمی عہدے تحصیل صدر سوشل فورم ڈیرہ غازی خان کی پگڑی پہنائی اور ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر لالا عبدالطیف ڈوگر نے کہا کہ وہ اتحاد میڈیا گروپ کے ساتھ مل کر منشیات کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
وفد میں شامل ممبران نے لالا عبدالطیف ڈوگر کی شمولیت کا خیر مقدم کیا اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *