آزادکشمیر میں دینی خدمات کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت، صاحبزادہ فضل رسول طاہر کوارڈینٹر مقرر

مظفرآباد(قاری خواجہ سے)تفصیلات کے مطابق سجادہ نشین دربار عالیہ ٹھیرہ شریف صاحبزادہ محمد سلیم اور سماجی و مذہبی شخصیت این اے چشتی نے ممتاز دینی و علمی شخصیت صاحبزادہ فضل رسول طاہر صاحب کو بطور کوارڈینٹر برائے تجوید القرآن ٹرسٹ مدارسِ دینیہ آزادکشمیر تعینات ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ صاحبزادہ فضل رسول طاہر صاحب کی دینی، علمی اور تنظیمی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ان کی تقرری مدارسِ دینیہ آزادکشمیر کے لیے نیک شگون ثابت ہوگی اور ان کی قیادت میں دینی تعلیم، تجوید القرآن اور اصلاحِ معاشرہ کے شعبوں میں مزید بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ صاحبزادہ فضل رسول طاہر صاحب اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے دینی اداروں کی ترقی، طلبہ کی بہترین تربیت اور قرآن کریم کی تعلیمات کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔صاحبزادہ محمد سلیم اور این اے چشتی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ صاحبزادہ فضل رسول طاہر صاحب کو اس اہم ذمہ داری کی احسن انداز میں ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں مزید کامیابیاں نصیب فرمائے۔ آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *