حضرت علامہ مولانا محمد زید ریاض حیدری کی University of the Punjab سے گریجویشن مکمل لاہور(قاری خواجہ سے)تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین اور نوجوان مذہبی سکالر حضرت علامہ مولانا محمد زید ریاض حیدری کو University of the Punjab سے گریجویشن مکمل کرنے پر علمی دینی اور سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔حضرت مولانا محمد زید ریاض حیدری ممتاز عالم دین، جید استاذ العلماء اور جامعہ صدیقیہ کوٹ لکھپت کے صدر مدرس حضرت علامہ مولانا ریاض حیدری کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے دینی علوم کے ساتھ عصری تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے اہلِ علم و دانش کے لیے ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔مختلف مذہبی، سماجی اور تعلیمی شخصیات نے اپنے تہنیتی پیغامات میں کہا ہے کہ دینی اور دنیاوی علوم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے، اور مولانا محمد زید ریاض حیدری کی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے باعثِ ترغیب ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید علم، عمل اور دین اسلام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔این اے چشتی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ مولانا محمد زید ریاض حیدری نہایت باصلاحیت، خوش اخلاق اور علمی ذوق رکھنے والی شخصیت ہیں، امید ہے کہ وہ مستقبل میں دینی و تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دیں گے۔
حضرت علامہ مولانا محمد زید ریاض حیدری کی University of the Punjab سے گریجویشن مکمل
