15اپریل تک بچوںکو چھٹیاں ؟ 

لاہور(اوصاف نیوز)توانائی بحران کے پیش نظر پنجاب میں بڑے فیصلوں کی تیاری کرلی گئی،محکمہ توانائی نے سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کردیں،15اپریل تک تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سفارش کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ تقسیم کیلئے کوپن یا ڈیجیٹل سسٹم کی تجویزدی گئی ہے،نجی اداروں کیلئے ورک فراہم ہوم کی سخت ہدایات کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل ای ڈی بل بورڈز اور آرائشی لائٹس بند کرنے کا پلان ہے،اس کے علاوہ میٹرو اور بس سروس بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے، غیرضروری تقریبات پر مکمل پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مخصوص دنوں میں محدود گاڑیوں کو ایندھن فراہم کرنے کی تجویز ہے،رات10بجے کے بعد سٹریٹ لائٹس متبادل موڈ پر چلیں گی،مارکیٹ اوقات کار مزید محدود کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *