ٹیکساس(اوصاف نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر پورٹ آرتھر میں قائم Valero کی آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ بھڑکنے سے قبل زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں، جن سے قریبی رہائشی علاقوں کے مکانات لرز اٹھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تاحال آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
میڈیا کے مطابق مذکورہ ریفائنری میں یومیہ تقریباً ساڑھے چار لاکھ بیرل خام تیل کو پراسیس کر کے پیٹرول، ڈیزل اور جیٹ فیول تیار کیا جاتا ہے۔
حکام کی جانب سے تاحال جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔