حادثے کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور حادثے سے متعلق شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست 2026ء) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کینال روڈ پر ہربنس پورہ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود درخت سے جا ٹکرائی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں، حادثے کے باعث کار کو شدید نقصان پہنچا جبکہ گاڑی میں سوار افراد شدید زخمی ہوئے۔
بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں افسوسناک حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار متاثرہ پانچ افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا، جب کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی کے بے قابو ہونے سے پیش آیا، تاہم حادثے کی حتمی وجوہات کا تعین متعلقہ اداروں کی مزید تحقیقات کے بعد ہی ہوسکے گا۔
لاہور میں افسوسناک کار حادثہ ،،کینال روڑ پر ہربنس پورہ کے قریب تیز رفتار کار درخت سے ثکرا گئی۔ٹریفک حادثہ میں کل پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے، ریسکیو pic.twitter.com/miXxXIefTf
— Arshad Ali (@ArshadAliUmar) August 15, 2026
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور حادثے سے متعلق شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے، ریسکیو اور پولیس حکام کی جانب سے شہریوں کو ڈرائیونگ کے دوران رفتار قابو میں رکھنے اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جاسکے۔
Post Views: 265