دبئی میں فضائی دفاعی کارروائی کا ملبہ گاڑی پر گرنے سے پاکستانی جاں بحق

دبئی کے علاقے البرشاء میں فضائی دفاعی کارروائی کے دوران گرنے والے ملبے سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا۔ حکام کے مطابق واقعہ افطار کے فوراً بعد پیش آیا۔

یہ حادثہ شیخ زاید روڈ کے قریب مال آف دی ایمریٹس کے پیچھے پیش آیا جہاں ملبہ گاڑی پر گرا۔

گاڑی کو آگ لگ گئی

حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ گاڑی سے ٹکرانے کے بعد مختصر آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں تاہم ڈرائیور جانبر نہ ہوسکا۔

حالیہ واقعات میں دوسرا پاکستانی جاں بحق

اس واقعے کے بعد حالیہ حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے جن میں دو پاکستانی شہری شامل ہیں۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری مراد زمان ابو ظبی کے علاقے مدینۃ زاید میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

میزائل حملے میں ہلاکت

سفارتی حکام کے مطابق مراد زمان ایرانی میزائل کے ٹکڑوں کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اس وقت بڑھی جب امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کیے۔

اس کے بعد ایران نے بھی اسرائیل اور خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

تحقیقات کا آغاز

دبئی حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کردی ہیں۔

حکام یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا متاثرہ شخص کو موبائل پر ہنگامی انتباہ موصول ہوا تھا یا نہیں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *