دعوت ولیمہ میں سابقہ وزیراعظم ،سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری اور صحافتی شخصیات سمیت عزیز و اقارب کی شرکت
کوٹلی ستیاں (آصف محمود ستی سے) حاجی غلام رسول ستی کے صاحبزادے عمیر رسول ستی نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔ ولیمہ کی تقریب میں سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری اور صحافتی شخصیات کے علاوہ عزیز و اقارب کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ دولہا کے دوستوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور دعوت میں شریک مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات، بشمول عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی، نے دولہا عمیر رسول ستی کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیادولہا معرف صحافی آصف ستی کے بھانجے ہیں تقریب کے اختتام پر دولہا نے اپنے والد حاجی غلام رسول ستی کے ہمراہ ولیمہ میں شریک تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نیک دعاؤں کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔
عمیر رسول ستی کی شادی، ولیمہ میں بڑی تعداد میں معروف شخصیات کی شرکت