خاتون سے عمرے کے بہانے 9 لاکھ روپے کا فراڈ خاتون انصاف کے لئے پریس کلب پھنچ گئیں


ٹھٹہ
ڈسٹرکٹ رپوٹر ایم اعجازچانڈیو مھرانوی سے
مکلی بائے پاس روڈ گائوں پالاری کی رہائشی خاتون روشنہ زوجہ محمد صدیق خاصخیلی نے ٹھٹھہ میں پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ ٹھٹھہ شہر کے رہائشی کباڑی اسکریٹ ڈیلر دکاندار الطاف شیخ نے عمرہ کرانے کے لیے 9 لاکھ روپے مانگے مجھے عمرے کی سعادت حاصل کرنی تھی میں نے اپنا گھر بیچ کر اسکو پورے پیسے دئیے جسکے بعد الطاف شیخ نے مجھے ویزا دیکر عمرے پر بھیجنے کے لیے 22 لوگوں کے گروپ میں شامل کرکے 13 جنوری 2026 آیئر پورٹ بھیجا جہاں پر مجھے میرے سامان سمیت بغیر کسی وجہ کے واپس کردیا گیا جو کہ میرے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف عمرے کی سعادت بھی نصیب نہ ہوسکی دوسری طرف گھر بیچ دیا جسکی رقم الطاف شیخ ہڑپ کرگیا انہوں کہا کہ گھر نہ ہونے کی وجہ سے در بدری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوں انہوں نے میں نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی اطلاع ایف آئی اے آئر پورٹ انتظامیہ اور ایس ایس پی ٹھٹھہ کو بھی دی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے اور الطاف شیخ سے میری رقم واپس کرائی جائے اور الطاف شیخ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *