ٹھٹہ بیروچیف ایم اعجازچانڈیو مھرونوی
گھارو قومی شاہراہ کے اطراف شاہراہ کی حدود میں ناجائز تجاوزات قائم کر کے کاروبار کرنے والے متعدد تاجروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اینٹی انکروچمنٹ پولیس کی جانب سے دھابیجی اور گھارو میں قومی شاہراہ کے اطراف تجاوزات قائم کرنے پر دھابیجی اور گھارو کے چند تاجران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مختیار کار میرپورساکرو کی مدعیت میں گھارو کے عزیز شیخ پکوڑے والا ظفر اللہ ( انور ہوٹل) مہراب خان ہوٹل ظفر علی چانڈیو ملک شاپ جبکہ دھابیجی میں طاہر علی گیس شاپ محمد عیسی بریانی شاپ انکے خلاف قومی شاہراہ کی حدود میں غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر یونین کونسل دھابیجی کی جانب سے ایک نوٹس کے ذریعے قومی شاہراہ کے اطراف کاروبار کرنے والوں متنبہ کیا گیا ہے کہ گورنمنٹ کے ریکارڈ میں قومی شاہراہ روڈ 150 فٹ ہے اس لیے قومی شاہراہ کے اطراف قائم فٹ پاتھ سے 20 فٹ پیچھے اپنے کاروبار 30 جنوری تک منتقل کر لیں مقررہ تاریخ کے بعد اگر کوئی اسکے خلاف ورزی کرے گا تو اسکے خلاف جرمانہ اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی