اوچ شریف (پ ر ) گورنمنٹ مخدوم سید شمس الدین گیلانی ایسوسی ایٹ کالج اوچ شریف میں پرنسپل کالج ہذا پروفیسر ممتاز ذیشان ڈاھر کی زیر صدارت آگاہی مہم بعنوان “منشیات سے انکار- صحت مند سماج ” ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب لفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) احمر نثار ستی (تمغہ امتیاز ملٹری) تھے۔بطور ڈائریکٹر،پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس بہاولپور ڈویژن طلباء وطالبات و اساتذہ کرام سے اپنی گفتگو میں کہا کہ نشہ آور اشیاء کے استعمال سے فیمیلز، سوسائٹی اور ملک کی ترقی و حقیقی خوشحالی میں شدید بحران پیدا ہوتا ہے۔ڈرگ ذہنی صلاحیتوں کو ختم کر دیتا ہے۔نوجوان نسل کو ہر قسم کے نشے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اعلی تعلیم وتربیت و جدید ٹیکنالوجی سے ہی ہر میدان میں کامیابی ممکن ہے۔حکومت پنجاب کی سربراہی میں کاونٹر نارکوٹکس فورس پورے صوبے خصوصاً بہاولپور میں منشیات کی روک تھام کے لئے ایمانداری سے عملی اقدامات کررہی ہے۔ہماری فورس اس موذی مرض کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔انہوں پروجیکٹر کی مدد سے منشیات کی اقسام،ساخت،پیداوار،
استعمال،اس کے نقصانات اور روک تھام کے ذرائع کو واضح کیا۔طلباء نے منشیات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کے حوالے سے سوالات کیے۔ہال میں موجود اسٹیج سیکرٹری پروفیسر حافظ خالد محمود نے پاکستان زندہ باد اور منشیات کے خلاف فوری جنگ پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس کے سنگ اور ڈرگ فری بہاولپور کےفلک شگاف نعرے لگوائے۔پرنسپل کالج ہذا پروفیسر ذیشان ممتاز ڈاھر نے اپنے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کا اختتام قومی ترانے پر کیا گیا۔اس موقع پر انسپکٹر افتخار احمد اور ان کی ٹیم فورس کے ساتھ اساتذہ کرام میں پروفیسر محمد اجمل سیال، پروفیسر جام صفدر،پروفیسر ملک سہیل وارن،پروفیسر ملک وزیر رچنڑ کے ساتھ، کلاس فور ملازمین سمیت سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد موجود تھی۔








