ڈیرہ غازی خان (چوہدری احمد)
سابق ایم این اے، ایم پی اے اور معروف سماجی و سیاسی شخصیت سردار محمد سیف الدین خان کھوسہ نے چاہ شادی والہ میں مشتاق خان عمرانی مرحوم کے بھائی عبدالعزیز خان اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کی۔
بعد ازاں انہوں نے یارو کھوسہ میں مدرسہ انوار القرآن کے سابق مہتمم حافظ مولانا عبدالرحمن مرحوم میویانی کے انتقال پر ان کے بھائی قاری سراج احمد، صاحبزادگان اور قریبی رشتہ دار مولانا حافظ محمد خان باروی اور ان کے بھائیوں سے ملاقات کر کے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سردار محمد سیف الدین خان کھوسہ نے مرحومین کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ تعزیتی مواقع پر علاقہ معززین اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
چاہ شادی والہ اور یارو کھوسہ میں سابق ایم این اے و ایم پی اے سردار سیف الدین کھوسہ کی تعزیتی ملاقاتیں۔