اسپتال میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات

جیکب آباد : (نامه نگار) نوجوان منجھو اتحاد کے رہنما طارق عزیز منجھو نے عوامی میڈیا پریس کلب پہنچ کر جمس اسپتال کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر زبیر احمد شیخ کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپتال میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمس اسپتال سے غریب مریضوں کو ڈاکٹر محمد علی انصاری اپنی نجی اسپتال سٹی سینٹر منتقل کر رہے ہیں، جس کے باعث غریب شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

طارق عزیز منجھو نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام اس معاملے کا نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ جمس اسپتال جیسے اہم ادارے میں عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مریضوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ سندھ اور محکمہ صحت کو فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کرا کے عوام کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے تاکہ غریب مریضوں کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *