اسلام آباد ( اوصاف نیوز،اے بی این نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت زراعت کا بحران ہے، کسان کی صورتِ حال خراب ہے،آج گندم اور روٹی کیوں مہنگی ہے، کونسا مافیا اس سے پیسہ کما رہا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں چوہدری منظور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف آپریشن پراداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پیپلز پارٹی اپنے ادراوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
ایک طرف کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی ہے، تو دوسری جانب لوگ معاشی مسائل کا شکار ہیں۔پاکستان میں اس وقت زراعت کا بحران ہے، کسان کی صورتِ حال خراب ہے، چاول کی ایکسورٹ 30 فیصد کم ہوگئی ہے۔
، گندم امپورٹ کی گئی تو ہم نے شور مچایا کہ کسان کی کمر توڑ دی۔ہ پنجاب حکومت نے کہا کسان مافیا ہے، ہم روٹی سستی کرنے لگے ہیں، آج گندم اور روٹی کیوں مہنگی ہے، ناقص پالیسیوں کی وجہ سے یہ بحران ہے، کونسا مافیا اس سے پیسہ کما رہا ہے۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ یوریا، ڈی اے پی اور تیل کی قیمتیں انٹرنیشنل قمیتوں پر خریدنے کے لیے تیار ہیں، آج پنجاب حکومت کسان کو اپنی فصل باہر نہیں جانے دے رہی۔ کینو، آلو، مکئی اور سبزیوں کا بحران ہے۔
ریڑھیوں پر عام آدمی کو بھی سبزیاں مہنگی مل رہی ہیں، نہ کسان کو فائدہ ہو رہا ہے نہ عام آدمی کو، تو فائدہ کس کا ہو رہا ہے، سولر سسٹم سے سب کا فائدہ ہوا۔سولر سسٹم کی وجہ سے بجلی سستی ہوئی روزگار چل پڑے تھے، اب نیپرا اور اداروں نے نیا فراڈ شروع کر دیا ہے، پیپلز پارٹی حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں مگر عوام کے ساتھ پہلے کھڑی ہے۔
ندیم افضل چن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا پہلے عوام کے ساتھ پہلے معاہدہ ہے، پنجاب میں کسان مشکل میں ہے، زراعت کا شعبہ بحران میں ہے، پیپلز پارٹی کسان کے ساتھ ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھرپور آواز اٹھائیں گے۔
عوامی نمائندوں کو کسان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسان کی بات کی، اگر اب کسان کے مسائل حل نہ ہوئے تو پھر کسان کے ساتھ سڑکوں پر کھڑے ہوں گے۔