وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوجوان بچوں کے چلان اور گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرکے پولیس کو ہدایت کی ہے بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں

ملتان – میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان، چیئرپرسن حدیقہ جبین ایڈووکیٹ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما وقاص فرید قریشی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوجوان بچوں کے چلان اور گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرکے پولیس کو ہدایت کی ہے بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔ ان کے چالان نہیں کیے جائیں۔ بہت اچھا اقدام ہے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس پر عمل درآمد بھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ پولیس اہلکاروں کو اس پر سختی سے عمل کرنا ہوگا ورنہ حکومت کی ساکھ متاثر ہو گی۔ انھوں نے تجویز دی کہ 50 سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں کو ہیلمٹ کی چھوٹ دی جائے کیونکہ ان کی نگاہ کمزور ہوتی ہے۔ ان کے لئے ہلمٹ پہنا ممکن نہیں ہوتا ان کو چھوٹ دی جائے اور وارڈن کو بزرگوں کے ساتھ نرمی کی ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *