عمرکوٹ سندھ ڈسٹرکٹ رپورٹر زیب بنگلانی۔ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کے حکم پر سٹنٹ کمشنر پتھورو غلام علی طارق نے ٹاؤن آفیسر سید شمشیر علی شاہ کے ہمراہ شادی پلی ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وارننگ جاری کر دی۔ اسٹنٹ کمشنر نے شادی پلی ٹاؤن میں سڑکوں کے کنارے کھڑی دکانوں اور کیبنوں کے سامنے رکھے سامان کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کریانہ سٹورز پر کھانے پینے کی اشیاء کا بھی معائنہ کیا اور میڈیکل سٹور مالکان جو بغیر لائسنس کے کام کر رہے تھے اور جعلی میعاد ختم ہونے والی اور دوسرے نمبر کی ادویات فروخت کر رہے تھے ان کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے پٹرول پمپس کا بھی معائنہ کیا اور انہیں وارننگ دی۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ ناجائز تجاوزات سے ملنے والا سامان ضبط کر لیا گیا۔ شہر کی مین روڈ پر قائم ناجائز تجاوزات کو خالی کرایا گیا اور سڑک کے کنارے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا، اس دوران اسسٹنٹ کمشنر پتھورو پتھورو ٹاؤن شمشیر شاہ مختیاکر اور پولیس اہلکار ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کے حکم پر سٹنٹ کمشنر پتھورو غلام علی طارق نے ٹاؤن آفیسر سید شمشیر علی شاہ کے ہمراہ شادی پلی ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وارننگ جاری