سیالکوٹ 6 دسمبر 2025:- ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کا جائیداد کی تقسیم کی اپیل کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل سیالکوٹ کے موقع چک چہور کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر نے فریقین کی دلائل سنیں اور ریونیو ریکارڈ کی پڑتال کی۔ اس موقع پر متعلقہ ریونیو افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈی آر سی کے کیسسز میں موقع کا معائنہ کرکے رپورٹ دیا کریں۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی لوہاراں کا بھی دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے او پی ڈی، لیب، فارمیسی اور وارڈز کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ملنے والی طبی سہولیات کی بابت استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی اور صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ہسپتالوں میں عوام الناس کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کا مقصد کے پی ائیز پر عملدر آمد کو یقینی بنانا ہے
ناصر چوہدری سیالکوٹ