کوہ سلیمان کے وسع علاقہ و زندہ پیر دربار کے پہاڑی علاقوں میں موبائل سروس کا شدید فقداناہلِ علاقہ کی حکومت سے فوری نیٹ ورک فراہمی کی اپیل

ڈیرہ غازی خان (چوہدری احمد سے) ضلع ڈیرہ غازی خان کے کوہ سلیمان کے مشہور زندہ پیر دربار اور اُس سے متصل پہاڑی علاقوں میں آج بھی موبائل فون سروس نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ زائرین اور مقامی آبادی کے مطابق دور دراز علاقوں سے آنے والے افراد کو رابطہ نہ ہونے کے سبب پریشانی اٹھانا پڑتی ہے۔

علاقہ معززین سلطان احمد خان جعفرانی بزدار، میوہ خان دکاندار جعفرانی بزدار، نبی بخش جعفرانی بزدار اور رب نواز بزدار نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ علاقے میں جلد از جلد موبائل نیٹ ورک اور کال سروس فراہم کی جائے تاکہ مقامی لوگوں کو بنیادی رابطے کی سہولت میسر ہو سکے۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ پہاڑی علاقہ نہ صرف عبادت گاہ اور زیارت کے لیے اہم مقام رکھتا ہے بلکہ یہاں روزمرہ زندگی گزارنے والے مقامی افراد بھی رابطے کے مسائل کا شکار رہتے ہیں۔ موبائل سروس نہ ہونے کی وجہ سے ہنگامی صورتحال میں اداروں تک رسائی ممکن نہیں رہتی جو بڑا خطرہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

عوامی مطالبے کے مطابق حکومتِ پنجاب اور ٹیلی کام کمپنیوں سے فوری اقدامات کی امید کی جا رہی ہے تاکہ علاقے کے لوگ جدید دور کی بنیادی سہولت یعنی موبائل نیٹ ورک سے محروم نہ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *