ڈیرہ غازی خان چوھدری احمد سے )
ڈیرہ غازی خان کے علاقہ مرکز یارو میں واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول یارو کھوسہ میں آج اساتذہ کے لیے ’’HOTS‘‘ (Higher Order Thinking Skills) تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ تربیت کی سربراہی مرکز یارو کھوسہ کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد شہزاد حجازی نے کی، جنہوں نے شرکاء کو تربیت کے بنیادی نکات اور عملی طریق کار سے آگاہ کیا۔
تقریباً 50 کے قریب اساتذہ کرام نے سیشن میں حصہ لیا۔ تربیت کا مقصد طلبہ میں تنقیدی سوچ، تجزیاتی مہارت، تخلیقی انداز اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔
محمد شہزاد حجازی نے بتایا کہ یہ تربیت گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن (GPE) اور یونیسیف کے تعاون سے ترتیب دی گئی ہے جو اساتذہ کو 21ویں صدی کی جدید تدریسی مہارتوں سے آراستہ کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام AEOs نے 6 دسمبر 2025 کو اپنے مراکز میں اسی نوعیت کے تربیتی سیشن منعقد کیے جبکہ تمام تربیتی ماڈیولز 19 دسمبر 2025 تک مکمل کیے جائیں گے۔
مزید تربیتی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔
فوٹو ہمراہ ہیں