صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے مختلف سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ کیا

جھنگ (قمر زمان نقوی)
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے مختلف سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ وزیر تعلیم نے کوٹ بہادر جنوبی اور کوٹ آرئیاں میں تعلیمی سہولیات، اساتذہ کی حاضری اور طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا،دورے کے دوران مقامی نمبردار نے عوامی مطالبات ایک بار پھر وزیر تعلیم کے سامنے رکھے۔ نمبردار نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دینے اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ دینے کی درخواست پیش کی،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے عوامی مطالبات کو مثبت انداز میں سراہا اور دونوں سکولوں کے درجہ بلند کرنے کے حوالے سے موقع پر ہی احکامات جاری کر دیے۔ اہل علاقہ نے وزیر تعلیم کے اِس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *