سلیم جان کھوسہ کا ڈی جی خان بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے، محمد خلیل خان عیسانی و دیگر

​ ڈیرہ غازی خان ( چوھدری احمد )
سلیم جان کھوسہ کا ڈی جی خان بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے، محمد خلیل خان عیسانی و دیگر

​ڈیرہ غازی خان: ڈی جی خان بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات 2026 میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد نو منتخب صدر محمد نسیم خان کھوسہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت محمد خلیل خان عیسانی کھوسہ اور سردار صداقت خان ٹھنگانی نے نو منتخب صدر کے دفتر کا دورہ کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

​اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد خلیل خان عیسانی اور سردار صداقت خان ٹھنگانی نے کہا کہ محمد نسیم خان کھوسہ کی کامیابی وکلاء برادری کے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب صدر اپنی تمام تر صلاحیتیں وکلاء کے وقار اور سائلین کو سستا و فوری انصاف دلانے کے لیے بروئے کار لائیں گے۔

​محمد نسیم خان کھوسہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بار اور بینچ کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن اور وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کریں گے۔ ملاقات کے دوران علاقے کے دیگر معززین اور وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے نو منتخب قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *