امام صاحبان کیلیئے ماہانہ اعزازیہ مقرر کرنا نیک اقدام ہے

محترمہ مریم نواز صاحبہ کے اس نیک اقدام پر امام صاحبان میں خوشی کی لہر
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق مختلف اضلاع کی طرح ڈسٹرکٹ پاکپتن میں بھی امام صاحبان کے ماہانہ اعزایہ کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد بمقام رائل مارکی دیپالپور روڈ پاکپتن میں کیا گیا جس میں اہلیانِ پاکپتن کے کثیر آئمہ کرام نے شرکت کی اور اپنے ماہانہ اعزایہ وصول کئے۔قاری خواجہ صاحب کا کہنا تھا کہ یہ اس حکومت کی خوشبختی ہے کہ اس نے اپنے دور میں یہ نیک کام شروع کیا ہے۔آئمہ کرام کے مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم چیف منسٹر پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کا یہ اقدام آئمہ کرام کیلیئے بہت مئوثر ہے۔اس نیک کام کی دُعاؤں کی حقدار موجود خوشبخت حکومت ہے۔قاری خواجہ صاحب کا کہنا تھا کہ الحمد لله اس ماہانہ اعزایہ سے امام صاحبان کی کافی مشکلات قدرے آسان ہوں گی۔علاقے کی معزز شخصیت مولانا انوار حسین زاہد نقشبندی نے کہا کہ معاشرے میں دینی اخلاقی اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں آئمہ مساجد کا کردار انتہائی اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پنجاب آئمہ کرام کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ان کی فلاح و بہبود کیلیئے اقدامات کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *