کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث چار مسلح ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں تاجروں اور کاروباری افراد سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث تھے۔ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔