ڈیرہ غازی خان بیوروچیف چوھدری احمد ڈیلی جستجو )
ڈیرہ غازی خان پولیس کی تونسہ سٹی میں بڑی کارروائیاں، تین خطرناک گینگز گرفتار
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان صادق خان بلوچ کی ہدایات پر تونسہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کر لیں۔ ڈی ایس پی تونسہ سرکل رائے شاہد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ شہزاد افضل اور ان کی ٹیم نے ایک ماہ کی کارروائی کے دوران تین منظم جرائم پیشہ گینگز کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار گینگز میں عمرانی ہڈوار، ارسلان ملتانی اور رحتمی پٹھان گینگ شامل ہیں۔ پولیس نے 20 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور 30 لاکھ روپے مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد کر کے ملزمان کو جیل منتقل کر دیا۔ پریس کانفرنس کے دوران برآمد شدہ موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کی گئیں۔
اس کے علاوہ منشیات فروشوں، پتنگ بازی، غیر قانونی اسلحہ اور نان کسٹم اشیاء کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔ ڈی پی او صادق بلوچ نے پولیس کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔




