ڈسکہ روڈ نزد سدرہ بدرہ اسٹاپ بس کو سامنے سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالر نے ٹکر مار دی۔ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔

سیالکوٹ (ناصر چوہدری)

اطلاعات کے مطابق بس ہارون آباد سے سیالکوٹ آ رہی تھی جبکہ ٹریکٹر ٹرالر پر ٹی آر گارڈر اور سریا لوڈ تھا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بس میں سوار دو افراد موقع پر ہی جانبحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر 40 سالہ محمد حسین ساکن ہارون آباد اور 27 سالہ نعمان ساکن بہاولپور کی لاشوں کو بس سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
جبکہ 45 سالہ خادم کو ریسکیورز نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

حادثے کے وقت بس میں سوار دیگر تمام مسافر محفوظ رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *