کالج ڈیرہ نواب صاحب احمد پور شرقیہ میں یوم تشکر معرکہ حق بنیان مرصوص زندہ باد کے عنوان سے ایک شاندار تقریب و ریلی کا انعقاد

احمدپورشرقیہ(پ ر ) گورنمنٹ صادق عباس گریجوایٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب احمد پور شرقیہ میں یوم تشکر معرکہ حق بنیان مرصوص زندہ باد کے عنوان سے ایک شاندار تقریب و ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی جناب ڈائریکٹر کالجز بہاولپور ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر رانا شرافت علی تھے۔صدر تقریب کالج ہذا انچارج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ جامعی نے معزز مہمان کا استقبال پھولوں کی مالا پہناکر کیا۔اس موقع پر کنٹرولر امتحانات و انچارج سکیورٹی آفیسر کالج ہذا پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔ڈائریکٹر کالجز بہاولپور ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر رانا شرافت علی نے طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وطن عزیز کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔آج کا یوم تشکر معرکہ حق بنیان مرصوص اس عہد کی تجدید ہے کہ ہماری پاک افواج دنیا کی بہترین بہادری و دلیری میں آپنی مثال آپ ہے۔ہمارے سٹوڈنٹس کو دن رات جدید ٹیکنالوجی و اعلی مہارت کے تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ہے۔ہم سب کو ایمانداری سے وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کے لئےاتحاد و یکجہتی سے کام کرنا چاہیے۔ہماری پاک افواج ہمارا قومی فخر ہے۔اس موقع پر انچارج پرنسپل کالج ہذا پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ جامعی نے آپنے خطاب میں کہا کہ اسلام کی سربلندی و پاکستان کی ترقی و خوشحالی کےلئے ہمیں ہروقت چکنا رہنا ہوگا۔طلباء وطالبات اعلی تعلیم وتربیت سے ملکی وقار میں اضافے کرسکتے ہیں۔آخر میں اسٹیج سیکرٹری کنٹرولر امتحانات و انچارج سکیورٹی آفیسر کالج ہذا پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نےسٹوڈنٹس میں جذبہ و جوش پیدا کرنے نعرہ تکبیر اللہ اکبر، پاک افواج پائندہ، پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگوائے۔اس موقع پر پروفیسر شمائلہ یعقوب،لیکچرر اعجاز الحق، سی آٹی آئیز لیکچررز صاحبان میں،اسد علی،محمد عدنان،حافظ دانیال، ملک عمران، محسن گیلانی،جام عبدالحمید میتلا،حافظ محمد جمیل،محمد ارسلان،عرفان الحق،فرخ نوید،خالد رشید چشتی،کائنات قادر،عائشہ ظفر کے ساتھ دیگر کلاس فور ملازمین کے ساتھ سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *