آئی بی اے 5 سے 15 ٹیسٹ پاس2021 کے نوجوانوں کے اوپر سندھ گورنمنٹ آخر کیوں یہ ظلم کر رہی ہے؟ آخر کیوں؟ ان پڑھے لکھے نوجوانوں کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے کیا یہ بھی سندھ گورنمنٹ کی کوئی پالیسی ہے کہ نوجوان محنت کر کے ٹیسٹ پاس کریں مگر انہیں نوکریاں نہ دی جائیںاور پھر سندھ جاب پورٹل بناکر ان کے امیدوں پر پانی پھیرنه آئی بی اے جیسے معتبر ادارے سے ٹیسٹ پاس کرنے والے نوجوان آج سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں سوال یہ ہے کہ کیا ان سے ٹیسٹ صرف اس لیے لیا گیا تھا کہ انہیں امیدیں دلا کر بعد میں مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیا جائے کیا یہ ظلم نہیں کہ برسوں گزر جائیں، لیکن ایک بھی آفر آرڈر جاری نہ ہو یہ رویہ نہ صرف نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے بلکہ پورے نظام پر سوالیہ نشان ہے جب پڑھے لکھے نوجوان روزگار سے محروم رہیں گے تو وہ اپنے بنیادی حقوق کی بات کیسے کر سکیں گے پورے سندھ کے امیدوار سراپا احتجاج مگر سننے والا کوٸی نهی🥲 انسانی حقوق کے رهنما, سیاسی و سماجی کارکن, صحافتی تنظیموں سمیت اعلی عدلیه اور تمام انسانی حقوق کے ادارے نوٹس لے کر اس جاٸز مسٸلے کو حل کرواکر ملکی اداروں میں حق و انصاف کو یقینی بناٸیں۔
آئی بی اے 5 سے 15 ٹیسٹ پاس2021 کے نوجوانوں کے اوپر سندھ گورنمنٹ آخر کیوں یہ ظلم کر رہی ہے؟ آخر کیوں؟