چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ،اور ممبر نیشنل اسمبلی حلقہ این اے 48 راجہ خرم نواز سے مروا ٹاؤن ایکشن کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی مروا ایکشن کمیٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر نیشنل اسمبلی حلقہ این اے 48 راجہ خرم نواز نے مروا ٹاؤن کو درپیش بجلی کے مسائل، سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور سوئی گیس کی فراہمی سے متعلق ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کروائی
مروا ایکشن کمیٹی نے صدر کامران شہزاد کی قیادت میں رکن قومی اسمبلی سے گفتگو میں بجلی،سڑکوں اور گیس کی عدم فراہمی جیسے بنیادی مسائل تفصیل سے زیرِ بحث لائے ملاقات کے دوران اے بلاک میں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب، مجموعی طور پر مروا ٹاؤن میں بجلی کے نظام کی بہتری اور خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر بات جیت ہوئی راجہ خرم شہزاد نواز نے مروا ٹاؤن میں سوئی گیس کی فراہمی کے حوالے سے ابتدائی سروے کرانے کی بھی ہدایت دی، تاکہ مستقبل میں گیس ٹرانسمیشن لائن بچھانے کی راہ ہموار ہو اور رہائشیوں کو اس بنیادی سہولت سے مستفید کیا جا سکے وفد سے ملاقات کے دوران راجہ خرم شہزاد نواز نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے کیونکہ وہ خود ایک عوامی آدمی ہیں اور عوام کی مشکلات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مروا ٹاؤن کے مسائل میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی اور متعلقہ اداروں سے مؤثر رابطہ کیا جائے گا ممبر قومی اسمبلی سے ملاقات کرنے والوں میں مروا ایکشن کمیٹی کے صدر کامران شہزاد اور نائب صدر مفتی لیاقت حسین جنرل سیکرٹری ایاز محمود علوی میڈیا کوآرڈینٹر جاوید نور اور محمد توقیر اختر کوآرڈینٹر بلاک ڈی عاطف عباسی کوآرڈینیٹر بلاک بی احمد مہر شامل تھے جبکہ ۔کامران محبوب ڈیولپمنٹ کوآرڈینیٹراور راجہ وسیم پی ایس ٹو راجہ خرم نواز بھی ملاقات میں موجود تھے
مروا ایکشن کمیٹی کے صدر کامران شہزاد نے ملاقات کو نہایت مثبت اور مفید قرار دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ راجہ خرم شہزاد نواز کی بھرپور دلچسپی اور عملی اقدامات سے مروا ٹاؤن کے عوامی مسائل جلد از جلد حل ھونگے۔
