ریسکیو 1122 مری سرمائی ایمرجنسی کے لیے مکمل تیار

برفباری کے پیش نظر ضلع مری میں حساس مقامات پر اہلکار 24 گھنٹے الرٹ

مری (راشد محمود ستی)
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے سرمائی سیزن اور متوقع برفباری کے پیش نظر جامع ایمرجنسی کور پلان کے تحت اپنی تیاریاں مکمل کر لیں۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) اور ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایات پر یہ اقدامات کیے گئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری انجینئر کامران رشید کی زیر نگرانی ریسکیو اہلکار ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود ہیں۔خراب موسمی حالات کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلع مری میں کوڈ ریڈ نافذ کر دیا گیا ہے۔تمام مستقل ریسکیو اسٹیشنز، حساس روٹس اور سیاحتی مقامات پر ایمرجنسی وہیکلز تعینات کر دیے گئے ہیں۔پنڈی پوائنٹ، مال روڈ، نیو مری، ایکسپریس ویز اور دیگر اہم شاہراہوں پر خصوصی نگرانی جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کے 13 فیسلیٹیشن سنٹرز سمیت 16 ایمبولینسز، 7 فائر وہیکلز اور دیگر ریسکیو وسائل فعال ہیں۔ریسکیو 1122 شہریوں اور سیاحوں کو فوری طبی امداد اور ریسکیو سروسز فراہم کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ادارے کا عزم ہے کہ ہر ہنگامی صورتحال میں بروقت رسپانس دے کر انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *