تقریباً 200 مسیحی قیدیوں نے چرچ کھولنے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کا مطالبہ کر دیا
راولپنڈی:(راشد محمود ستی) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید تقریباً 200 مسیحی قیدیوں نے
وزیراعلیٰ پنجاب، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے مؤدبانہ اپیل کی ہےکہ کرسمس کے موقع پر جیل کے اندر چرچ کھولا جائےاور انہیں اپنی مذہبی عبادات ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔قیدیوں کے مطابق متعلقہ حکام کو تحریری درخواستیں دی جا چکی ہیں تاہم تاحال اجازت نہ ملنے پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
قیدیوں کا کہنا ہے کہ مذہبی عبادت ایک بنیادی انسانی اور آئینی حق ہے۔
انہوں نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے تاریخی خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے
مذہبی آزادی کے اصولوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔
قیدیوں نے تمام متعلقہ حکام فوری اور انسانی بنیادوں پر فیصلہ کر سکیں۔