سجاد عباسی ٬تبسم منیر ستی احتشام وحید ستی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس
کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی) آصف شفیق ستی نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ انتظامیہ کے ذریعے شہریوں پر ہونے والی زیادتیوں کا سلسلہ فوری روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سینئر صحافی کی بیٹیوں کو گھنٹوں تھانے میں بٹھانا نہ صرف غیرقانونی بلکہ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں سجاد عباسی عتیق عباسی اور عمائدین اور تبسم منیر ستی احتشام وحید ستی عرف مون کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آصف شفیق ستی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے طاقت کے بے جا استعمال اور عوامی مسائل کو نظرانداز کرنے پر کارروائی لازمی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی اور وہ اس معاملے کو ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ مزید کہا کہ عوام کو خوفزدہ کرنا، تھانوں میں غیر ضروری حراست، اور طاقت کا استعمال جیسے معاملات فوری ختم ہونے چاہییں۔ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھائی جائے گی۔