ڈی پی او ڈی جی خان پر سابق اہلیہ کے سنگین الزامات

ن(نیوز ڈیسک)ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) کے ڈی پی او صادق حسین پر سابق اہلیہ نے سنگین الزامات عائد کردیے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ صادق حسین نے میرے گھر آکر مجھے ت شدد کا نشانہ بنایا اور میرے بیٹے کو چھرے سے ذب ح کرنے کی دھمکی دی ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اور میرے بیٹے کی جان کو خطرہ ہے، اس لیے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

’اگر مجھے یا میرے بیٹے کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار ڈی پی او ڈی جی خان صادق حسین ہوگا، انہوں نے انصاف نہ ملنے کی صورت میں خود کشی کی بھی دھمکی دی۔‘

ڈی پی او کی سابق اہلیہ نے کہاکہ صادق حسین مجھے کہتا رہا کہ معصوم بچے کو مار دوں یا کہیں یتیم خانے میں چھوڑ دوں مگر ایک ماں ایسا نہیں کر سکتی۔

انہوں نے مزید کہاکہ میرے پاس مزید بھی ثبوت موجود ہیں جو وقت آنے کے ساتھ سامنے لاؤں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں صادق حسین کے خلاف ڈی آئی جی آپریشنز کو درخواست دینے جا رہی ہوں، اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس اپنے پیٹی بھائی کا ساتھ دیتی ہے یا مجھے انصاف دیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *