سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے یوٹیوبر اچانک پُراسرار بیماری میں مبتلا، مداح پریشان

امریکا (نیوز ڈیسک) دنیا کے مقبول ترین اور سب سے زیادہ سبسکرائب کیے جانے والے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ ایک نایاب بیماری کا شکار ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور جمی ڈونلڈسن کا کہنا تھا کہ اس بیماری کی وجہ سے وہ اپنی دائیں آنکھ تقریباً نابینا ہو چکے ہیں۔

اس نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے اکثر بہتر دیکھنے کے لیے بھیکنا پڑتا ہے اور کانٹیکٹ لینز سے بھی میری بینائی پوری طرح واضح نہیں ہوتی۔

مسٹر بیسٹ نے اپنی بیماری کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ کافی عرصے سے موجود ہے اور روزمرہ کے کاموں میں خاصی دشواری کا باعث ہے۔

ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ مسٹر بیسٹ کی بیان کردہ علامات ایک نایاب جینیاتی بیماری سٹارگارڈ بیماری سے ملتی جلتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری عام طور پر بچپن یا نوجوانی میں شروع ہوتی ہے اور آنکھ کے اس حصے کو متاثر کرتی ہے جو مرکزی اور واضح بینائی کے لیے استعمال ہوتا ہے تاہم اکثر پردیی بینائی محفوظ رہتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ ایک موروثی بیماری ہے جس میں ایک مخصوص جینیاتی خرابی آنکھ کے اندر زہریلے مادے جمع ہونے کا باعث بنتی ہے جس سے بتدریج مرکزی بینائی متاثر ہوتی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق فی الحال اس بیماری کا کوئی مکمل علاج نہیں ہے تاہم جدید علاج پر تحقیق جاری ہے جس میں جین تھراپی بھی شامل ہے۔

ماہرین کا یہ بھی مشورہ ہے کہ وٹامن اے کی زیادہ مقدار نقصان دہ ہوسکتی ہے، جب کہ دھوپ میں نکلتے وقت یووی پروٹیکشن گلاسز پہننا آنکھوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *