یارو کھوسہ میں 14 مرلہ پلاٹ پر مبینہ قبضے کی کوشش، شہری غلام عباس چغتہ انصاف کے لیے دہائی دینے لگا

ڈیرہ غازی خان بیوروچیف چوھدری احمد ڈیلی جستجو سے)
یارو کھوسہ (چوہدری احمد سے)
یارو کھوسہ کے رہائشی غلام عباس چغتہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نیو کالونی میں واقع اس کے 14 مرلہ پلاٹ پر مجید وغیرہ مبینہ طور پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
غلام عباس چغتہ کے مطابق اس نے مذکورہ پلاٹ سال 2023ء میں ایوب سے خریدا تھا، جس کی مکمل رقم ادا کر چکا ہے جبکہ پلاٹ کا انتقال بھی اس کے اپنے نام ہے۔ پلاٹ کی چار دیواری بھی موجود ہے، جس کی اونچائی تقریباً تین سے چار فٹ ہے۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ایوب اور مجید کالونی میں شراکت دار تھے، اگر ان کے درمیان کوئی لین دین یا تنازع ہے تو وہ آپس میں حل کریں، لیکن اس تنازع کی آڑ میں میرے خرید کردہ پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کیوں کی جا رہی ہے؟
غلام عباس کے مطابق اس نے ہیلپ لائن 15 پر کال کی، جس پر تھانہ کوٹ مبارک پولیس نے موقع پر پہنچ کر کام رکوا دیا، تاہم اس کا کہنا ہے کہ مجید تاحال موقع پر موجود ہے اور اس کے ہمراہ مستری، مزدور اور دیگر افراد بھی موجود ہیں، جس سے اسے اپنے پلاٹ پر دوبارہ کام شروع ہونے اور قبضے کی کوشش کا خدشہ ہے۔
متاثرہ شہری غلام عباس چغتہ نے ڈپٹی کمشنر، ضلعی پولیس حکام، انتظامیہ اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر موقع کی صورتحال کی جانچ پڑتال کی جائے، اس کے ملکیتی پلاٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور اسے انصاف فراہم کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *