مُحرم الحرام کو شیعہ سُنی بن کر نہیں بلکہ حُسینی بن کر گُزاریں۔علامہ شبیر حُسین قادری

مُحرم الحرام کے دوران تمام مکاتبِ فِکر کے افراد کو باہمی احترام رواداری اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرنا چاہیئے پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق اہلِ علاقہ کی معتبر شخصیت ناظمِ اہلِسُنت ضلع پاکپتن محترم جناب حضرت علامہ مولانا قاری شبیر حُسین قادری خطیبِ اعظم پاکپتن شریف نے ماہِ محرم شریف کے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ محرم شریف کو شیعہ سُنی بن کر نہیں بلکہ حُسینی بن کر گُزاریں۔بالخصوص یہ ماہ ہمیں امام حُسین پاکؐ کی تعلیمات پر عمل کا درس دیتا ہے۔امام پاک کے نانا جان ﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک نماز جو کہ امام پاک نے دم آخر تک نہ چھوڑی ہم اسے اپنی سُستی میں ضائع کر بیٹھتے ہیں لہٰذا اس کی پابندی کو اپنا معمول بنائیں اور دوسروں کو بھی اسکی تلقین کریں۔علاقے کی معروف جرنلسٹ شخصیت (ممبر پاکپتن پریس کلب) حضرت علامہ مولانا قاری خواجہ فیض فرید قادری پیرزادہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مُحرم الحرام کے دوران تمام مکاتبِ فِکر کے افراد کو باہمی احترام رواداری اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرنا چاہئیے۔امام عالی مقام کی حیاتِ مبارکہ اُمت کیلیئے اتحاد اخوّت صبر اور حق پر ڈٹے رہنے کا پیغام دیتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام حرمت و عظمت والا مہینہ ہے جس میں سیّد نا امیر المومنین حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کی شہادت اُمت مُسلمہ کو حق انصاف اور جراّت ایمانی کی یاد دلاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *