لبنان میں اسرائیلی حملہ، سابق فوجی افسر سمیت 9 افراد شہید

لبنان (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ایک گھر پر حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔

لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے العقبہ محلے میں ایک تین منزلہ مکان کو نشانہ بنایا جو لبنان کے ریٹائرڈ فوجی افسر یوسف ردا رمیل کا گھر تھا۔ حملے کے نتیجے میں پورا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ شہید ہونے والوں میں یوسف رامیل، ان کی اہلیہ ندال، ان کی بیٹی، ایک شامی شہری اور ان کی اہلیہ شامل ہیں۔ ابراہیم رضا رمیل، جو پہلے ڈیویر کے میئر تھے، بھی زخمیوں میں شامل تھے۔

حملے سے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی۔ کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے جبکہ کئی گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔ سول ڈیفنس اور مقامی ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *