عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زیب بنگلانی) عمرکوٹ مسلم لیگ ن ضلع عمرکوٹ کی جانب سے لال ہاؤس عمرکوٹ میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ تقریب منقعد کی تقریب میں مسلم لیگ ن ضلع عمرکوٹ کے نائب صدر سید صفدر علی شاہ مسلم لیگ ن ضلع عمرکوٹ کے رہنماء موہن لال موتی، سید شاہجہان علی شاہ، راجیش کمار، پون کمار، سمیت مسلم ن ضلع عمرکوٹ کی قیادت اور کارکنوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن ضلع عمرکوٹ کے وائس پریزیڈنٹ سید صفدر علی شاہ کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 149ویں یومِ پیدائش پر پوری قوم انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے قائداعظم کے سنہری اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم ناصرف درخشاں قومی مستقبل کی ضمانت ہیں بلکہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کے لیے بھی مشعلِ راہ ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن ضلع عمرکوٹ کے رہنماء موہن لال موتی کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور معمار پاکستان کا یوم پیدائش قوم کے لئے خوشی اور باعث مسرت ہے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی تعمیر وترقی سفر جاری رہے گاقائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے تاریخی کامیابیاں سمیٹیں جن میں موٹر وے دیگر منصوبے شامل ہیں اج بھی قائد میاں محمد نواز شریف پاکستانی عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں




