کُنری تھانے پر نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او حسین جٹ نے چارج سمبھالتے ہی شہر کےنواح خالد کالونی میں  شراب کی بھٹیوں پر چھاپے مارے، سینکڑوں لیٹر تیار شدہ ٹھره (دیسی شراب) برآمد کی گئی

عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف۔ زیب بنگلانی)
کُنری تھانے پر نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او حسین جٹ نے چارج سمبھالتے ہی شہر کےنواح خالد کالونی میں  شراب کی بھٹیوں پر چھاپے مارے، سینکڑوں لیٹر تیار شدہ ٹھره (دیسی شراب) برآمد کی گئی اور سینکڑوں لیٹر ضائع کر دی گئی، جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ الگ لگ دو مقدمات درج۔ پولیس اسٹیشن کنری پر نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او حسین جٹ نے چارج سمبھالتےہی شہرکےنواح میں شراب کی بھٹیوں پر چھاپے مارکر، سینکڑوں لیٹر تیار شدہ ٹھرو (دیسی شراب) برآمد کی گئی اور سینکڑوں لیٹر ضائع کر دی گئی، جبکہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ دو مقدمات درج کرلیئے گئے کنری تحصیل بھر میں بڑےپیمانے پر کچے شراب (ٹھرے)کی بھٹے موجود ہیں، کنری کے تعینات نئے ایس ایچ او کی جانب سے ان بھٹیوں کو بند کروانے کا آغاز کردیا گیا یے ایس ایچ او محمد حسین جٹ کا کہنا ہے کہ دیسی شراب (ٹھره) بندکرانے کے لیئے کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب عوام کا کہناہےکہ منشیات کی اصل جڑ ہے دیسی شراب ٹھره ہے جس نے معاشرے کو تباہ کر دیا ہے امید ہے کہ نیا ایس ایچ او۔بندا کروانے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاھره کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *