ن لیگ کی اقلیتی ایم این اے نیلم کماری کے کنری کے نواحی علاقوں میں تعزیتی دورے، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں، مورجھنگو، سانون کپری اور گلو میگھواڑ دیہات میں تعزیتیں، چینارام کے ڈنر اور میر امان اللہ تالپر کی چائے پارٹی میں شرکت۔
عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زیب بنگلانی) عمرکوٹ کے تحصیل کنری کے قریب ن لیگ کی اقلیتی ایم این اے نیلم کماری نے مورجھنگو کے علاقے میں تعزیتی دوروں کے دوران گاؤں حاجی سانون کپری پہنچ کر حیدر کپری کے انتقال پر مرحوم کے بھائی مبین کپری اور رشید کپری سے ملاقات کی اور گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نیلم کماری نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہیں اور اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ بعد ازاں نیلم کماری گاؤں گلو میگھواڑ پہنچیں جہاں ارجن میگھواڑ کے انتقال پر ان کے ورثا گووردھن پدھم اور بیٹے راجیش سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین کی۔تعزیتی دوروں کے بعد نیلم کماری نے نواز لیگ کے کونسلر چینارام کی جانب سے دی گئی ڈنر پارٹی میں شرکت کی، جہاں علاقے کے سیاسی اور سماجی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آخر میں نیلم کماری نے میر امان اللہ تالپر کے ہاں منعقدہ چائے پارٹی میں بھی شرکت کی۔اس پورے دورے کے دوران نیلم کماری کے ہمراہ بھمر لال، موہن لال، مہیش کمار، میارام پرمار اور دادا میگھواڑ بھی موجود تھے۔



