سمبڑیال کے قریب موٹر وے کے علاقے میں پیش آنے والے المناک روڈ ٹریفک حادثے میں 70 سالہ بزرگ موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق ساہووالہ سے سمبڑیال کی جانب جانے والی موٹر سائیکل نمبر GAM-7006 کو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد امجد ولد اللہ رکھا ساکن بیگووالہ کے نام سے ہوئی، جنہیں شدید سر کی چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال منتقل کیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ فرار ہونے والے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
ناصر چوہدری سیالکوٹ