عمرکوٹ، سندھ: بیوروچیف زیب بنگلانی۔
ایگریکلچر فیلڈ آفیسر سامارو عبدالعزیز بنگلانی اور ان کی ٹیم نے تپه بنگلانی، تپه سَتڑیُوں، تپه گِھلڑو اور تحصیل سامارو کے دیگر تپوں اور دیہوں کا وزٹ کیا۔
وزٹ کے دوران بینظیر ہاری کارڈ، ڈی اے پی کھاد کی رسیدوں، اور کاشت شدہ زمین و آبادی کے حوالے سے تفصیلی سروی اور ویری فکیشن کی گئی۔
ایگریکلچر فیلڈ آفیسر عبدالعزیز بنگلانی اور ان کی ٹیم نے مقامی کسانوں سے رابطه قائم کر کے ان کے مسائل سنے اور حکومتی اسکیم کے تحت دیجانے والی سبسڈی اور بینظیر ھاری کارڈ کی فراهمی کے حوالے سے بهی معلومات مهیا کیں۔
انهوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے هوۓ کها کے سروی اور ویریفکیشن کا مقصد چهوٹے کاشتکاروں کو سهولیات فراهم کرنے اور زرعی پاليسيوں کو زیاده سے زیاده موثر بنانا هے، تاکے ھر مستحق کسان تک بروقت سهولتیات پُهنچاٸی جاسکیں۔





