جیکب آباد میں دو سال سے ای ڈومیسائل کا اجراء بند،عملہ کو تربیت دلانے کے بعد ایک ہفتہ ای ڈومیسائل کا اجراء کرکے مافیا کے دباؤ پر بند کردیا گیا

جیکب آباد میں دو سال سے ای ڈومیسائل کا اجراء بند،عملہ کو تربیت دلانے کے بعد ایک ہفتہ ای ڈومیسائل کا اجراء کرکے مافیا کے دباؤ پر بند کردیا گیا ڈی سی بھی نشاندہی کے باوجود کچھ نہ کرسکے۔
جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد ضلع میں دو سال سے ای ڈومیسائل کا اجراء بند کردیا گیا ہے ای ڈومیسائل کے اجراء کے لئے ڈی سی آفیس کے عملے کو تربیت دی گئی ایک ہفتہ ای ڈومیسائل کا اجراء کرکے مافیا کے دباؤ پر کام بند کردیا گیا ہے پرائیوٹ افراد ڈومیسائل بنانے کا ڈی سی آفیس میں بیٹھ کر کام کررہے ہیں اور سرکاری فیس سے زائد پیسے وصول کرکے افسران سمیت اپنی جیبیں بھرکر شہریوں کو لوٹ رہے ہیں شکایات کے باوجود ڈی سی جیکب آباد بے بس بنے ہوئے ہیں اور نوٹس لینے کو تیار نہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی کو نشاندہی کے باوجود ازالہ نہ ہوا ای ڈومیسائل قریبی ضلع کشمور دوسال سے چل رہا ہے جیکب آباد میں ای ڈومیسائل کی بندش قابل مذمت ہیں چیف سیکریٹری سندھ،کمشنر لاڑکانہ نوٹس لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *