سندھ ثقافت ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک بار پھر کراچی سے روانہ ہونے والی “تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین” چھور ریلوے اسٹیشن پہنچی

عمرکوٹ سندھ: بیوروچیف زیب بنگلانی۔
سندھ ثقافت ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک بار پھر کراچی سے روانہ ہونے والی “تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین” چھور ریلوے اسٹیشن پہنچی، جہاں اے سی عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، ڈی ایس پی عمرکوٹ، ایس ایچ او چھور نور محمد شر، ڈی سی کلارک مشتاق کنبھار، ریلوے انچارج افسر عبدالرحمان کنبھار اور دیگر انتظامیہ نے سیاحوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
بعد ازاں سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت سیاح بذریعہ روڈ تھر کے علاقے “پرچی” میں پاک آرمی کی جانب سے قائم کردہ تفریحی مقام (پکنک پوائنٹ) کی سیر کے لیے روانہ ہوئے۔
یہ سیاح رات کو ٹرین میں قیام کریں گے اور صبح سویرے زیرو پوائنٹ ریلوے اسٹیشن کی جانب روانہ ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *