اسلام آباد: کمسن بچے پر مبینہ تشدد

ملزم گرفتار، میڈیکل میں بدفعلی کی تردید

اسلام آباد (راشد محمود ستی)تھانہ شمس کالونی کی حدود میں 13 سالہ بچے پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دکان کے مالک ماجد کو گرفتار کر لیا جبکہ بچے کی والدہ صغریٰ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
زخمی بچے کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل رپورٹ میں بدفعلی کے شواہد نہیں ملے۔ پولیس کے مطابق تشدد کے محرکات اور دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔والدہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی درخواست میں بدفعلی کا ذکر نہیں کیا اور پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں۔علاقے کے لوگوں نے واقعے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *