اسلام آباد بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہوں گے

الیکشن کمیشن نے 2015 کے قانون کے تحت شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد (راشد محمود ستی) الیکشن کمیشن نے دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات
کا شیڈول جاری کر دیا ہےشیڈول کے مطابق پولنگ 15 فروری 2026 کو ہو گی۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ بلدیاتی قانون 2015 کے تحت کیا ہے۔نامزدگی فارم جلد جاری کر دیے جائیں گے۔امیدواروں کی ابتدائی لسٹ مقررہ تاریخ کو آویزاں کی جائے گی۔اعتراضات نمٹانے کے بعد حتمی فہرست جاری ہو گی۔اسلام آباد میں انتخابی سرگرمیاں تیز ہونا شروع ہو گئی ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔شہریوں کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *