
ٹھٹھہ:ڈسٹرکٹ رپورٹر ایم اعجاز چانڈیو مہرانوی سے
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ٹھٹھہ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ جیل ٹھٹھہ میں بیسک فائر سیفٹی اور ایمرجنسی فرسٹ رسپانس (EFRT) کے موضوع پر تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ تربیت میں محکمہ جیل سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے 22 اہلکاروں نے شرکت کی ، جن میں تمام شرکاء مرد اہلکار شامل تھے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے شرکاء کو آگ لگنے کی صورت میں فوری اور مؤثر ردعمل، فائر ایکسٹینگشر کے درست استعمال، ہنگامی انخلا کے طریقہ کار اور ابتدائی طبی امداد کی بنیادی تکنیکوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ تربیت کے دوران عملی مشقیں بھی کروائی گئیں تاکہ اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور محفوظ انداز میں کارروائی کر سکیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ایسی تربیت کا مقصد سرکاری اداروں میں حفاظتی اقدامات کو مؤثر بنانا اور ہنگامی حالات میں جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی ہدایت پر جاری اس تربیتی سلسلے کو دیگر اداروں تک بھی توسیع دی جائے گی تاکہ ضلع بھر میں ایمرجنسی تیاری کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ محکمہ اطلاعات سندھ ضلع ٹھٹھہ