کوٹلی ستیاں میں میٹر ریڈنگ نہ ہونے سے عوام پریشان، غلط بجلی بلوں کی بھرمار

بروقت ریڈنگ نہ ہونے پر یونٹس بڑھنے سے صارفین کو اضافی بل ادا کرنا پڑ رہے ہیں

کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی)کوٹلی ستیاں کے متعدد علاقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے بجلی کے میٹروں کی باقاعدہ ریڈنگ نہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ریڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے کئی صارفین کو کبھی کم اور کبھی غیر معمولی زیادہ بل موصول ہو رہے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق جب کئی ماہ بعد اچانک ریڈنگ کی جاتی ہے تو یونٹس ایک ساتھ شمار ہونے کے باعث بجلی کا استعمال 200 یونٹس سے تجاوز کر جاتا ہے جس سے بلوں میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔غلط بلوں کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بروقت ریڈنگ نہ ہونا ناانصافی کے مترادف ہے۔
عوام علاقہ نے واپڈا اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہےکہ میٹر ریڈنگ کا عمل باقاعدگی سے یقینی بنایا جائے۔تاکہ صارفین اضافی اور فالتو بلوں سے محفوظ رہ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *