عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زیب بنگلانی) سالانہ اسٹیم مقابلے اسکول راؤنڈ میں نئی تخلیق نئے ویژن کے ساتھ گورنمنٹ بوائز فضل عمر ہائیر سیکنڈری اسکول کنری اور طالب المولی ہائی اسکول میمن کنری میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی
سالانہ STEAM مقابلہ (اسکول راؤنڈ) 2025–2026 کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز فضل عمر ہائیر سیکنڈری اسکول کنری میں سر عبد المجید کی جانب سے اور طالب المولی ہائی اسکول میمن کنری میں سر زاہد آرائیں کی جانب سے ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں STEAM ڈسٹرکٹ فوکل پرسن سر اشفاق علی جوکھیو ،تعلیم آفیسر تعلقہ (TEO) کنری سر نیاز کپری،تعلیم آفیسر تعلقہ (TEO) پتھورو سر فرید احمد کنبھار،
اور تعلیم آفیسر تعلقہ (TEO) سر ارباب علی سمجو علی احمد بھمبرو نسیم احمد نظیر احمد میمن مس ذکیہ کوثر شاہد مس شاہدہ سموں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی ہیڈ ماسٹر طالب المولی ہائی اسکول میمن کنری سر زاہد آرائیں نے تمام تدریسی عملے آئے ہوئے مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شاگردوں نے سائنسی ماڈلز بڑی مہارت اور کاریگری کے ساتھ ساتھ لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شاندار شاہکار پیش کیا ہے تمام معزز مہمانوں نے سائنس ماڈلز کے اسٹالز کا بھی دورہ کیا اور بچوں کے کام اور ان کی دلچسپی کو سراہا۔بعد ازاں مقابلے میں طلبہ کی جانب سے 12 جدید اسٹیم تخلیقی منصوبے چیلنجز کے طور پر پیش کیئے گئے جن میں 2 منصوبے اپنے محلے کا نیا تصور 4 منصوبے اپنے کھیل کے میدان کے ڈیزائن 4 منصوبے اپنی سواری کا نیا تصور اور 2 منصوبے اپنی کلاس روم کا نیا تصور اس کے علاوہ دیگر سائنسی منصوبے پیش کیئے گئے
اس مقابلے کا بنیادی مقصد بچوں میں تخلیقی صلاحیت، مسئلہ حل کرنے کی مہارت اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینا تھا، جس کے لیے بچوں نے مختلف چیلنجز میں حصہ لیا۔ ان چیلنجز میں بچوں کی حوصلہ افزائی، جذبہ اور تحریک نمایاں نظر آئی، جبکہ اساتذہ کی محنت اور لگن بھی واضح طور پر جھلکتی رہی۔
اس طرح کے پروگرام اس بات کا واضح پیغام دیتے ہیں کہ اگر مواقع فراہم کیے جائیں تو دیہی علاقوں کے اسکول بھی شہروں کے ماڈل اسکولوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں STEAMمحترم وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کا ایک انقلابی وژن ہے