مرکز اہلسنت جامعہ نعمانیہ رضویہ شہاب پورہ سیالکوٹ میں سالانہ عرسِ پاک و ختمِ بخاری شریف کا انعقاد

مرکز اہلسنت جامعہ نعمانیہ رضویہ شہاب پورہ سیالکوٹ میں سالانہ عرسِ پاک و ختمِ بخاری شریف کا انعقاد
منتظمین کی جانب سے اہلِ سنت سے بھرپور شرکت کی اپیل
سیالکوٹ(نمائندہ نیوز قاری خواجہ صاحب)تفصیلات کے مطابق مرکز اہلسنت جامعہ نعمانیہ رضویہ شہاب پورہ سیالکوٹ میں سالانہ عرسِ پاک و ختمِ بخاری شریف کا انعقاد کیا جائے گا۔مرکز اہلسنت جامعہ نعمانیہ رضویہ شہاب پورہ سیالکوٹ میں صاحبِ عرس شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مولانا حافظ غلام حیدر خادمی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرسِ پاک اور ختمِ بخاری شریف نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ 11 جنوری بروز اتوار صبح 9 بجے منعقد ہوگا۔اس بابرکت اور روحانی اجتماع میں خصوصی خطاب ممتاز عالمِ دین حضرت علامہ مولانا مفتی صدیق سعیدی ہزاروی(شیخ الحدیث جامعہ ہجویریہ داتا گنج بخش لاہور) فرمائیں گے جبکہ خطیب اہلسنت حضرت علامہ مولانا سلیم اللہ تابانی صاحب(خطیب اعظم پھالیہ) بھی اپنے ایمان افروز خیالات کا اظہار کریں گے۔یہ عظیم الشان دینی و علمی محفل صاحبزادہ محمد ریاض خادمی (مہتمم جامعہ نعمانیہ رضویہ شہاب پورہ) کی زیرِ سرپرستی منعقد کی جا رہی ہے۔عرسِ پاک اور ختمِ بخاری شریف کے اس اجتماع میں علما، طلبہ، مشائخ اور عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔منتظمین نے اہلِ سنت سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ اس بابرکت محفل کی برکات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *