ٹھٹھہ کےشھرگھارو گرین سٹی میں عظیم الشان ختمِ نبوت ﷺ کانفرنس، ممتاز علمائے کرام کی شرکت

ٹھٹھ
بیروچیف ایم اعجازچانڈیو مھرانوی سے
گھارو گرین سٹی میں عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کے تحفظ اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک عظیم الشان ختمِ نبوت ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سندھ سمیت ملک کے مختلف حصوں سے نامور علمائے دین، مشائخِ عظام، مذہبی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کانفرنس میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن، معروف عالمِ دین مفتی محمد جان نعیمی، ممتاز مذہبی رہنما مولانا اویس نورانی سمیت دیگر جید علمائے کرام نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ختمِ نبوت ﷺ اسلام کا بنیادی اور ناقابلِ انکار عقیدہ ہے، جس پر ایمان کے بغیر مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔
علمائے کرام نے کہا کہ موجودہ دور میں امتِ مسلمہ پر لازم ہے کہ وہ عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کے تحفظ کے لیے بیدار، متحد اور منظم ہو کر ہر سازش کا مقابلہ کرے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اس کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
کانفرنس کے دوران ملک و قوم کی سلامتی، امن و امان، اتحادِ امت، بھائی چارے اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے کانفرنس کو عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کے تحفظ کے لیے ایک مؤثر اور بروقت اقدام قرار دیا۔
آخر میں کانفرنس کی انتظامیہ اور منتظمین کی جانب سے تشریف لانے والے تمام معزز علمائے کرام، مشائخ عظام اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ بھی اس طرح کی دینی و اصلاحی کانفرنسوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *